Cloud Front
Sahir Lodhi

گیت چوری کرنے پر ساحرلودھی کیخلاف درخواست دیدی گئی

اپنی فلم دل کو مارو گولی کیلئے ایک برس قبل گیت ’’دل فقیر‘‘ ریکارڈ کرایا تھا، پرویز کلیم

لاہور : مصنف وہدایتکار محمد پرویز کلیم نے فلمسازواداکارساحرلودھی کیخلاف پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کو درخواست دیدی۔درخواست میں پرویزکلیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم دل کو مارو گولی کیلئے ایک برس قبل گیت ’’دل فقیر‘‘ ریکارڈ کرایا تھا گیت جب ساحر لودھی نے ساجی علی سے سناتو اسے اپنی فلم کیلئے دوبارہ ریکارڈ کرا لیا۔بتایاگیاہے کہ پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے ہدایتکارکی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔ پرویزکلیم کاکہناتھا مجھے ساحر لودھی کے غیرسنجیدہ روئیے پربے حدافسوس ہواہے۔