Cloud Front
Air Mix Plant

روس کا پاکستان میں 60 ایل پی جی ائیرمکس پلانٹ تنصیب کرنے کا منصوبہ

24 ایل پی جی ائیرمکس پلانٹ بلوچستان میں لگائیں جائیں گے بقیہ 36 پلانٹ گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور مری میں نتصیب کیے جائیں گے

کراچی : روس پاکستان کے مختلف علاقوں میں 60 ایل پی جی ائیرمکس پلانٹ لگائے گا ، توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ خبر یہ ہے کہ روس پاکستان میں 60 ایل پی جی ائیرمکس پلانٹ تنصیب کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 24 ایل پی جی ائیرمکس پلانٹ بلوچستان میں لگائے جائیں گے جبکہ 36 مری ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نصب کیے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق ایل پی جی ائیرمکس پلاٹس سے شمالی علاقہ جات میں عوام کو ایل پی جی کی تلاش کے لئے دھکے نہیں کھانا پڑیں گے کیونکہ انہیں ان پلانٹس کی بدولت باآسانی گیس میسر ہوگی۔