Cloud Front
Saqib Nisar

جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی،صدر،وزیر اعظم ،وفاقی وزراء، اراکین اسمبلی ، آرمی چیف ،ججز صاحبان،صدر بار،وکلاء شرکت کریں گے

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے جمعہ کو ریٹائر ہو گئے جبکہ نئے نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے چودہ ماہ پاکستان کے چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیئے۔ نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برادری ایوان صدر میں آج (ہفتے کو) منعقد ہو گی۔ جس میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراء،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، اراکین قومی اسمبلی ، سیاسی رہنما ، سپریم کورٹ ارو ہائی کورٹ کے ججز سمیت وکلاء اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ صدر ممنون حسین جسٹس ثاقب نثار سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے