Cloud Front
Putin

روس بھی 35 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے کا سوچنے لگا

روسی وزیر خارجہ نے صدر ولادی پیوٹن کو 35 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور سفارتی مراکز بند کرنے کی سفارش کر دی

ماسکو : روس امریکا کے درمیان سفارتی محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئی ۔ امریکا کی جانب سے35روسی سفارتکاروں کو نکالنے پر روسی وزیر خارجہ نے صدر ولادی میر پیوٹن کو 35امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور دو سفارتی مراکز بند کرنے کی سفارش کر دی۔ غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانبس ے روس پر امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات میں35روسی سفارتکاروں کو امریکہ سے نکالنے کے عبد امریکہ اور روس کے درمیان سفارتی حالات شدید گرم ہو گئے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے صدر ولادی میر پیوٹن کو مشورہ دیا ہے کہ امریکا کے بھی 35سفارتکاروں کو ملک بدر کیا جائے اور ماسکو میں امریکا کے دو سفارتی مراکز کو بھی بند کیا جائے۔