Cloud Front
State Bank Of Pakistan

مالی خسارہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے: سٹیٹ بینک

ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کرنے والی سرکار آمدن اور اخراجات کے بڑھتے ہوئے فرق سے غافل نظر آ رہی ہے، مالی خسارہ مقررہ حد سے 400 ارب روپے تک تجاوز کر جانے کا خدشہ ہے، سٹیٹ بینک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی : سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی جائزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ توقعات سے کم ٹیکس وصولی مالی خسارہ بڑھا رہی ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ مجموعی پیداوار کے 3?8 فیصد تک محدود رکھنے کی امید لگائی تھی لیکن سٹیٹ بینک نے سرکار کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے آمدن و اخراجات کا فرق مجموعی پیداوار کے 5 فیصد تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 3 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی دیکھی جا رہی ہے، اس کے علاوہ ایکسپورٹس میں سست روی بھی بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن بگاڑ رہی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق، مہنگائی کی رفتار 5?5 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار مایوس کن ہے لیکن سٹیٹ بینک پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تکیہ کرکے سٹیل اور سیمنٹ کے شعبے میں آنے والے دنوں میں تیزی بھی دیکھ رہا ہے۔