Cloud Front
PIA

پی آئی اے کےآے ٹی آر جوں کے توں، تین جہاز بمشکل حادثات سے بچے۔۔ ۔

پی آئی اے کےآے ٹی آر جوں کے توں، تین جہاز بمشکل حادثات سے بچے۔۔ ۔
پی آئی اے کےآے ٹی آر فلیٹ سے برے دن ابھی ٹلے نہیں۔
ملتان: سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی طرف سے اڑان بھرنے کیلئے سیفٹی کلیئرنس حاصل کرنےوالے تینوں آے ٹی آر دوبارہ ٹیکنیکل ہو گئے۔
اسلام آباد سے روانگی کیلئے تیار اے ٹی آر AP -BHM کا انجن سٹارٹر ٹوٹ گیا جس پر جہاز کے کپتان اظہر علی خان نے جہاز اڑانے سے انکار کر دیا۔جہاز کو گراونڈ کرکے انجن سٹارٹر کو بد لنے کیلئے کام شروع کیا گیا اس کے علاوہ تربت کراچی آنے والا آے ٹی آر AP- BKZبھی جہاز کا رڈر پیڈل ٹوٹنے سے گراونڈ ہو گیااور رڈر پیڈل میں آوازوں کی وجہ سے یہ آے ٹی آر 4 گھنٹوں تک تربت ایئرپورٹ پر کھڑا رہا۔اس جہاز کے حوالے سے کیپٹن عمر رشید نے رڈر پیڈل خراب ہونے کی۔ شکآیت کی۔
اس کے علاوہ کراچی سے سکھر جانیوالی پرواز کا انجن سکھر ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد ریورس ہو گیا۔اس آے ٹی آر کو کیپٹن ناوید اور کیپٹن عدنان اڑا رہے تھے۔۔رائٹ انجن ریورس ہونے کے باعث یہ آے ٹی آر بھی سکھر ائیر پورٹ پر گراونڈد ہے۔
اور اگر دوران پرواز انجن ریورس میں چلا جاتا تو سنگین حادثہ پیش آ سکتا تھا۔