Cloud Front
Mian Raza Rabani

احتساب کاموجودہ نظام بدعنوانی وکرپشن کوختم کرنے میں ناکام ہوچکاہے ،رضاربانی

احتساب کے نظام کی ناکامی سے ہمارے جمہوری نظام کی بقاء اورمعاشرے کی ہم آہنگی کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں، چیئرمین سینٹ کاعوام کے نام کھلاخط

اسلام آباد : چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہاہے کہ احتساب کاموجودہ نظام بدعنوانی وکرپشن کوختم کرنے میں ناکام ہوچکاہے ،جس سے ہمارے جمہوری نظام کی بقاء اورمعاشرے کی ہم آہنگی کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستانی عوام کے نام لکھے گئے اپنے کھلے خط میں کیا۔خط میں انہوں نے کہاکہ احتساب کایہ نظام اس حدتک پھوٹ کاشکارہوگیاہے کہ اب چھوٹی موٹی تبدیلیوں سے اس کی بحالی ناممکن ہوگئی ہے ،

فوری اقداما ت کے طورپرمیں نے پلی بارگین اوررقوم کی رضاکارانہ واپسی کے معاملے کوبرائے غورورپورٹ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے سپردکردیاہے ،تاہم میں اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہوں کہ اس امرکی اشدضرورت ہے کہ نظریہ کلیت کے حوالے سے موجودہ احتسابی نظام پرنظرثانی کی جائے