Cloud Front
Ronaldo

رونالڈو نے چین سے ملنے والی بڑی آفر ٹھکرادی

رونالڈو کیلیے رئیل میڈرڈ چھوڑ کر چین جانا نا ممکن ہے، پرتگالی اسٹرائیکر کو چینی کلب میں جانے کے لیے ورلڈ ریکارڈ257 ملین پاؤنڈ کی پْرکشش پیشکش کی گئی تھی

لندن: ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کرسٹیانو رونالڈو نے چین سے ملنے ورلڈ ریکارڈ 257 ملین پاؤنڈ کی آفر ٹھکرا دی۔ایجنٹ جورج مینڈس نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگالی اسٹرائیکر کو چینی کلب میں جانے کے لیے ورلڈ ریکارڈ257 ملین پاؤنڈ کی پْرکشش پیشکش کی گئی تھی، مینڈس نے کہا کہ نامعلوم چائنیز سپرلیگ سائیڈ نے 31 سالہ پرتگیز سپراسٹار کو ریکارڈ تنخواہ دینے کی آفرکی، مگر رونالڈو کیلیے پیسہ ہی سب کچھ نہیں، رئیل میڈرڈ ان کی زندگی ہے، وہ وہاں خوش اور ان کیلیے اسے چھوڑ کر چین جانا ناممکن ہے۔