Cloud Front
Ishaq Dar

امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، اسحاق ڈار

عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری کو تسلیم کیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری کو تسلیم کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات کے دوران کیا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ کے سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ اب پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کی طرف رجحان پیدا کریں، عالمی بینک نے اب پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری کو تسلیم کیا ہے، جبکہ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیریز تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ملک ہے۔