Cloud Front
AbayShuk Bchan

ابھیشیک بچن نے اہلیہ ایشوریا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا

ایشوریا عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے پختہ نظر آتی ہیں اسی لیے کردار کے لیے غیر موزوں ہیں، ابھیشیک بچن

ممبئی : بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ اداکارہ اور اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن کو فلم میں اپنے ساتھ کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریارائے بچن متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں اورشادی کے بعد بھی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں ’’راون‘‘ شامل ہے جب کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن متعدد بار شوہر کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں لیکن اب ابھیشیک نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم ’’لیفٹی‘‘ بنائیں گے جس میں مرکزی کردار کے لیے ایشوریا رائے بچن نے خواہش کا اظہار کیا لیکن ابھیشیک نے اپنی اہلیہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا اور فلم کی کہانی کے لیے انہیں غیرموزوں قرار دیتے ہوئے نوجوان اداکارہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ فلم کے کردار کے لیے ایشوریا فٹ نہیں ہیں کیوں کہ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے پختہ نظر آتی ہیں اسی لیے فلم میں نوجوان اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔