Cloud Front
Sunakshi Sehna

سوناکشی سنہا کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں

سوناکشی نے اپنی قریبی دوست بنٹی سجدے کے ساتھ منگنی کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے طویل معاشقے کے بعد اپنے قریبی دوست بنٹی سجدے سے منگنی کا فیصلہ کرلیا جس کی باقاعدہ رسم آئندہ برس فروری میں ادا کی جائے گی۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی نئے سال کی آمدکے موقع پر منگنی کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں جن کی دونوں کی جانب سے تردید کی گئی ہے

لیکن اب بالی ووڈ کی ایک اور حسینہ کی منگنی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے قریبی دوست بنٹی سجدے کے ساتھ طویل معاشقے کورشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی دونوں منگنی کرلیں گے جب کہ منگنی کی تقریب فروری میں ادا کیا جائے گی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا جائے گا تاہم اداکارہ نے تاحال ان خبروں پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جس سے منگنی کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اور بنٹی سجدے کو 2012 میں مختلف مقامات اور تقریبات میں دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ نے ہمیشہ اپنے تعلق پر خاموشی اختیار کی جب کہ بنٹی سجدے پہلے ہی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں۔