Cloud Front
Pakistan vs India Asia Cup

پاکستان اور بھارت کے درمیان سال نو کے پہلے روز مثبت سفارتی پیش رفت کا آغاز

پاکستان اور بھارت کے درمیان سال نو کے پہلے روز مثبت سفارتی پیش رفت کا آغاز
دونوں ممالک کے ہائی کمیشن نے جوہری تنصیبات ، دونوں ممالک کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات جمع کرادیں

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان سال نو کے پہلے روز مثبت سفارتی پیش رفت کا آغاز ہوگیا،دونوں ممالک کے ہائی کمیشن نے جوہری تنصیبات اور دونوں ممالک کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات جمع کرادیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز ہوتے ہی سفارتی تعلقات کا مثبت آغاز شروع ہوگیا۔دونوں ممالک کے ہائی کمشنر نے اپنے اپنے ملک کی جوہر تنصیبات کی فہرست اور جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا۔دونوں ممالک کے درمیان ہرسال کی یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا جاتا۔پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی قونصلر رام گہو رام نے پاکستانی دفتر خارجہ جبکہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی قونصلر فوزیہ منصور نے بھارتی دفتر خارجہ میں تمام تفصیلات جمع کرائیں