Cloud Front
Shahrukh to Yousaf Pathan

شاہ رخ خان کا یوسف پٹھان کو ہیلمٹ کے بجائے پگڑی باندھ کر کھیلنے کا مشورہ

مشورہ یوسف پٹھان کی جانب سے ٹویٹ کی جانے والی ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا
ممبئی: شاہ رخ خان نے یوسف پٹھان کو ہیلمٹ کے بجائے پگڑی باندھ کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم میں شامل یوسف پٹھان کو ہیلمٹ کے بجائے پگڑی باندھ کر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔ انھوں نے یہ مشورہ یوسف پٹھان کی جانب سے ٹویٹ کی جانے والی ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ یوسف نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ راجستھانی لباس میں ملبوس گھڑ سواری کررہے ہیں، سر پر روایتی پگڑی ہے اور ساتھ میں تلوار بھی ہے۔ اس پر شاہ رخ خان نے ٹویٹ کیا کہ ’کیا لگ رہے ہو، اس سیرزن میں ہیلمٹ کے بجائے یہی پہننا، ویسے اس کی بولرز کو ضرورت ہے جب آپ بیٹنگ کررہے ہو، آپ کو نہیں‘‘