Cloud Front
PCB

پی سی بی کی جانب سے بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات مطابق پی سی بی کی جانب سے پہلے بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا جائے گا اور پھر لندن میں معاملے کو آگے بڑھانے کیلیے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کی طرف سے باہمی ویمنز سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی نے پاکستان کو پوائنٹس ایوارڈ کیے تھے، گورننگ باڈی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی سیریز نہ کھیلنے کی قابل قبول وجہ پیش نہیں کرسکا، اسی بنیاد پر پی سی بی کو اب بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا حوصلہ ملا ہے