Cloud Front
Australia vs Pakistan

پاکستانی ٹیم میں دو اسپنرز کھلائے جانے کا امکان

قومی کرکٹ ٹیم کی سڈنی کرکٹ گراونڈ میں پریکٹس
پاکستانی ٹیم میں دو اسپنرز کھلائے جانے کا امکان، کنڈیشن دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔مصباح الحق

سڈنی : آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم نے سڈنی کرکٹ گراونڈ میں پریکٹس کی۔پاکستانی ٹیم میں دو اسپنرز کھلائے جانے کا امکان ہے لیکن کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کنڈیشن دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ گرین کیپس کو بولنگ اور فیلڈنگ میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ کل پچ کی صورتحال دیکھ کرفیصلہ کریں گے کہ دواسپنر کھلانے ہیں یانہیں۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ میلبورن میں بھی بیٹسمینوں نے اچھی بیٹنگ کی تاہم بارش کی وجہ سے کافی پریشانی ہوئی ،ٹیم دونوں ٹیسٹ میچز میں بہتر کھیلی جبکہ برسبین میں جیت کے بہت قریب تھے۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور پاکستان کے خلاف 2 اسپنرز کھلائے جائیں گے۔