Cloud Front
Shahryar

چیئرمین پی سی بی کا باسط علی کے خلاف ایکشن

دونوں عہدے ان سے واپس لے لئے

کراچی : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے باسط علی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دونوں عہدے ان سے واپس لے لئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے باسط علی کو سبق انٹرنیشنل کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ مارنے پر دونوں عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے باسط علی کا گزشتہ دنوں نیشنل اسٹیڈیم میں محمود حامد سے جھگڑا ہوا تھا جس پر باسط علی نے محمود حامد کو تھپڑ مار دیا تھا تحقیقات کے دوران باسط علی نے تھپڑ مارنے سے بھی انکار کر دیا تھا ۔ پی سی بی کے چیئرمین نے باسط علی کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے مگر مستقبل میں باسط علی پر بورڈ کی ملازمت پر کوئی پابندی نہیں ہو گی ۔ باسط علی ویمنز ٹیم کے کوچ اور جونیئر ٹیم کے سلیکٹر تھے ۔