Cloud Front
Aleem Dar

کولمبو ،پاکستانی ٹیسٹ ایمپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

۔ جنوبی افریقہ کے روڈ کی کرٹزن کے 331میچر کا ریکارڈ توڑ ڈالا
جو مقام ملا والدین کی دعاؤں سے ملا اللہ تعالیٰ کا بے حد مشکور ہوں جس نے مجھے اتنی عزت دی ہے، علیم ڈار

کولمبو : پاکستانی ٹیسٹ ایمپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقہ کے روڈ کی کرٹزن کے 331میچر کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایسٹ پینل کے رکن پاکستان کے ٹیسٹ ایمپائر علیم ڈار جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کا 331میچز میں ایمپائرنگ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ علیم ڈار کا 332 واں میچ ہے۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کو331میچز پر ایمائرنگ کا اعزاز حاصل تھا۔ پاکستانی ایمپائر علیم ڈار اس سے پہلے 2009ء ، 2010ء اور2011ء ایمپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا ہے کہپاکستان کرکٹ بورڈ کا والدین اور دوستوں کا شکرگزار ہوں ، والدین کی دعاؤں سے آج مجھے یہ مقام ملا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ محنت اور خلوص سے کیا ہوا ۔ ھر کام مکمل ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا بے حد مشکور ہوں جس نے مجھے اتنی عزت دی ہے۔