Cloud Front
Ali Zaidi

قتل میں ملوث کرداروں کا آزادانہ گھومنا پورے نظام کے منہ پر ایک طمانچہ ہے، علی زیدی

واضح شواہد اور گواہئیوں کی موجودگی میں درجنوں انسانوں کے قتل میں ملوث کرداروں کا آزادانہ گھومنا پورے نظام کے منہ پر ایک طمانچہ ہے، سینئر رہنما علی زیدی پاکستان تحریک انصاف

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ سمیت ملک بھر سے دھشت گردی کے خاتمے کے لیئے بلا تخصیص و بلا تحریف کاروائی کا قوم سے وعدہ کیا گیا۔چھوٹے چھوٹ مجرموں کو گرفتار کرنا اور بڑے کرداروں کو سیاسی چھتری کے استعمال کی اجازت دینا شرمناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صولت مرزا سے کامران فاروقی تک درجنوں اعترافی بیانات کے باوجود کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے والے مکمل طور پر آزاد گھوم رہے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن اور 12 مئی جیسے سانحات کے ذمہ داروں کا آزاد گھومنا پراسیکیوشن اور نظام عدل کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے وفاقی اور صوبائی حکمران محض اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیئے آدم خوروں کے اس ٹولے سے ساز باز کرتے ہین۔ نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن جیسے اقدامات کی حقیقی افادیت کو ضائع کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔ریاستی سرپرستی میں پرانے مشروب کی نئی بوتلوں میں فروخت ایک نئے بحران کا پیش خیمہ ہے۔