Cloud Front

پی آئی اے پریمیئرسروس سے ادارے کو4 ماہ میں70کروڑ کا نقصان ہوا

ادارے کا سروس بند کرنے پر غور ،آپریٹنگ منافع بھی 4ارب روپے کم ہو گیا

اسلام آباد: پی آئی اے پریمےئرسروس سے ادارے کو4ماہ میں70کروڑ کا نقصان ہوا،پی آئی اے نے سروس بند کرنے پر غور شروع کردیا،آپریٹنگ منافع بھی 4ارب روپے کم ہوا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے وزیراعظم کی ہدایت پر14 اگست 2016ء کو پریمےئر سروس کا آغاز کیا تھا اور4ماہ میں پریمےئر سروس سے پی آئی اے کو70کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا جس کے بعد اس سروس کو پہلی سہ ماہی میں بند کرنے پر غور شروع کردیاگیا ہے،2016ء میں پی آئی اے کو آپریٹنگ کی مد میں بھی نقصان ہوا ہے اور آپریٹنگ منافع9ارب سے کم ہوکر5ارب روپے رہ گیا ہے