Cloud Front
Alia Bhatt

فواد خان نے ہمیشہ پاکستانی اقدار کا پاس رکھا، عالیہ بھٹ

فواد نے فلم انڈسٹری ہو یا کوئی جگہ ،کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ،بالی ووڈاداکارہ

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے اداکار فواد خان نے ہمیشہ پاکستانی اقدار کا پاس رکھا اور کبھی ان پر سجھوتہ نہیں کیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک فلم ’’کپوراینڈسنز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کو کچھ بولڈ سین کرنا تھے،لیکن فواد خان نے ڈائریکٹر کو صاف جواب دیدیا کہ وہ بولڈ سین نہیں کریں گے، جس پر ڈائریکٹر نے ان سے بولڈ سین کرانے کا خیال ترک کر دیا۔

اداکار فواد خان نے ہمیشہ ہر جگہ پر پاکستانی اقدار کا پاس رکھا ہے اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اس حوالے سے وہ اپنے دوستوں کو بھی تلقین کرتے رہتے کہ اپنے دیس اور مٹی کی محبت کو بھولنا نہیں چاہیے بلکہ ان کی سربلندی کے لئے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔