Cloud Front
Syed Noor

سید نور نے فلم ’’چین نہ آئے ‘‘ بنانے کا اعلان کر دیا

چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد کے صاحبزادے عادل مراد بھی فلم میں جوہر دکھائیں گے

کراچی: ہدایت کارسید نور نے نئی فلم’’چین نہ آئے‘‘بنانے کا اعلان کردیا ، چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد کے صاحبزادے عادل مراد بھی فلم میں اپنے جوہر دکھائیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ سینئر اور نئے لوگوں کواپنے ساتھ ملاکر کام کررہاہوں، ملکرفلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہوگا،

کراچی سے اپنی نئی فلم کاآغاز کرنے جارہے ہیں ہمیشہ نئے موضوعات پر تخلیقی کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ فلم کا آغاز بیگم سلمیٰ وحید مراد نے کلپ دے کرکیا۔ اس موقع پر سینئر اداکار مصطفی قریشی ، ندیم بیگ، بہروزسبزواری، عتیقہ اوڈھو، دانش نواز، عادل مراد، شہروزسبزواری و اہلیہ، سحرش خان، اسلم شیخ ، شجاع سمیع، ندیم مانڈیوالا سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔سید نور نے کہاکہ اپنی نئی فلم میں ان فنکاروں کو کاسٹ میں شامل کیا ہے جسے دیکھ کر شائقین فلم کی تعریف ضرور کرینگے ، فلم بناتے وقت فنکاروں کاانتخاب ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے فلم کے مرکزی کرداروں میں ملک کے چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد کے صاحبزادے عادل مراد کوایک منفر اندازمیں پیش کیاجائے گا جبکہ شہروزسبزواری اور صبیحہ خانم اور سنتوش کمار کی نواسی سحرش خان اہم کردار اداکرینگی جبکہ دیگر فنکاروں میں مصطفی قریشی، ندیم بیگ، بہروزسبزواری، عتیقہ اوڈھو، دانش نواز کا انتخاب کیاگیاہے جبکہ مہمان اداکارہ صائمہ نور بھی شامل ہیں۔