Cloud Front
The Great Wall

فلم ’دی گریٹ وال‘ 17 فروری کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

لاس اینجلس: دیوارِ چین کی پر اسراریت پر مبنی اداکار میٹ ڈیمن کی نئی ہالی وو ڈایکشن ایڈونچر تھری ڈی فلم’دی گریٹ وال‘کی نئی جھلکیاں جا ری کردی گئیں۔چینی سنیما کے اشتراک سے بننے والی اس فلم کویینگ چینگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی عظیم دیوارِ چین کی پراسراریت کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے مطابق خوفناک مخلوق سے بچنے کیلئے محنت کشوں نے 17سو سال کے طویل ترین عرصے میں55سو میل لمبی اس عظیم الشان دیوار کو تعمیر کیا۔دیوارِ چین کے ارد گِرد موجود گہری کھائیوں میں بسنے والے ان مونسٹرز سے لوگوں کو بچانے کیلئے ہزاروں سپاہی مورچہ بند ہوتے اور حملہ آوا ر ہونے والی دہشت ناک مخلوق کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے تاہم اکثر و بیشتر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے۔

تھامس ٹْل ، چارلس روون اورجان جاشنی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی ووڈ اداکار میٹ ڈیمن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں اینڈی لیو،پیڈرو پاسکل، ولیئم ڈیفوئے اورٹیانگ جینگ شامل ہیں۔ایک سو ساٹھ ملین ڈالر لاگت سے لیجنڈنری پکچر زکی تیار کردہ سنسنی خیز ایکشن ایڈونچر تھری دی فلم یونیورسل اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال17فروری کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔