Cloud Front

پانامہ کیس :شریف فیملی نے قانونی ٹیم پھر تبدیل کرلی

سلمان اکرم راجہ،مخدوم علی خان اور شاہد حامد قانونی ٹیم میں شامل
وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان ،مریم صفدر ، حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرام راجہ اورشاہد حامد سپریم کورٹ پیش ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی نے پانامہ لیکس کیس میں ایک بار پھر قانونی ٹیم تبدیل کر لی۔ سلمان اکرم راجہ، مخدوم علی خان اور شاہد حامد قانونی ٹیم میں شامل ہونگے۔ تفصیلا ت کے مطابق پانامہ کیس میں وزیراعظم نواز شریف کے وکیل سلمان اسلم بٹ کی جگہ وکیل مخدوم علی خان سپریم کورٹ پیش ہوں گے ،

مریم صفدر ،حسن نواز کی جانب سے وکیل شاہد حامد جبکہ حسین نواز کے وکیل سلمان اکرام راجہ عدالت پیش ہوں گے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ ہوں گے۔بعدازاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ماہر قانون دان سلمان اکرم راجہ ، سلمان اسلم بٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف اور نواز فیملی کے پانامہ لیکس قانونی ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔