Cloud Front
Yasir-Shah

یاسر شاہ نے میلبورن میں خراب باؤلنگ کرانے کا اعتراف کر لیا

سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں خراب باؤلنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے غلط جگہ باولنگ کی اور اپنی باؤلنگ میں فیلڈنگ کی تعیناتی کا فیصلہ میرا ذاتی تھا۔ یاسر شاہ نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ،انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے میں نے بہت زیادہ فل ٹاس اور آسان گیندیں کیں تاہم میں نیٹ پر اپنے ایکشن کو بہتر کرنے اور باؤلنگ کی سمت کو درست کرنے کے لیے کام کررہا ہوں،میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث کوئی خشکی نہیں تھی اور وکٹ بھی زیادہ خراب نہیں تھی،

یاد رہے کہ یاسر شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اننگز میں 207 رنز دیے تھے اور صرف تین وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔ یاسر شاہ 11 سال کے طویل عرصے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں سرفہرست آنے والے پہلے لیگ اسپنر بن گئے تھے تاہم مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث وہ اب 12 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔