Cloud Front
Misbah Ul Haq

مصباح الحق بھی ’’مٹی پاؤ‘‘ پالیسی پر گامزن،یوٹرن لے لیا

ریٹائرمنٹ کا اعلان2016 میں کیا ،اب 2017 ہے ،پرانی بات کو چھوڑیں،مصبا ح الحق
میلبورن میچ ہارنے پر اعلان مایوسی اور غصے میں کیا تھا،ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں،میڈیا سے گفتگو

سڈنی : قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اپنی ریٹائر منٹ کے بیان سے مکر گئے ،کہتے ہیں ریٹائرمنٹ کی بات غصے اور مایوسی میں کہہ دی تھی ۔ سڈنی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ریٹائرمنٹ کی بات غصے اور مایوسی میں کہہ دی تھی،ریٹائر منٹ کی بات 2016میں کی تھی اب 2017ہے،

بات پرانی ہوگئی ہے۔مصباح الحق نے کہا ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہا، نظریں صرف سڈنی ٹیسٹ پر مرکوز ہیں۔42سالہ مصباح نے کہا کہ انھوں نے اپنے انٹرنیشنل کریئر کو ابھی ختم کرنے کے بارے میں سوچا نہیں ہے تاہم ملکی خبررساں ادارے نے دعوی کیا کہ وہ اس بارے میں پاکستان واپسی پر کوئی فیصلہ کریں گے۔