Cloud Front
Aitzaz Ahsan

پیسہ پاکستان سے گیایاکسی اورملک سے گیاشریف خاندان کومنی ٹریل دیناہوگی ، سینیٹراعتزازاحسن

بارثبوت شریف خاندان پرہے ،پیسہ پاکستان سے گیایاکسی اورملک سے گیاشریف خاندان کومنی ٹریل دیناہوگی ،سینیٹراعتزازاحسن
مے فیئرفلیٹس کی ملکیت تسلیم ہونے کے بعدکمیشن کی ضرورت نہیں ،مقدمہ کافیصلہ ہوناچاہئے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ بارثبوت شریف خاندان پرہے ،پیسہ پاکستان سے گیایاکسی اورملک سے گیاشریف خاندان کومنی ٹریل دیناہوگی ،مے فیئرفلیٹس کی ملکیت تسلیم ہونے کے بعدکمیشن کی ضرورت نہیں ،مقدمہ کافیصلہ ہوناچاہئے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کوتمام لوگوں نے کہاکہ آپ کاکیس کمزورہے اس وجہ سے وہ آئینی ترمیم لیکرآئیں ،24ویں آئینی ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے پراپیل کاحق ہے ۔کمزورہونے کے باعث شریف خاندان وکیل تبدیل کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بارثبوت شریف خاندان پرہے ،پیسہ پاکستان سے گیاتوشریف خاندان کومنی ٹریل دیناہوگااگرپیسہ پاکستان سے نہیں گیاتوکسی اورملک سے گیاہوگا،کسی اورملک سے پیسے گئے توبھی ثبوت دیناہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ جائیداداورانکم پرہرپاکستانی ٹیکس دیتاہے شریف خاندان کے لئے کوئی الگ قانون نہیں شریف خاندان کوبھی ٹیکس کیلئے اصل جائیداددکھاناہوگی ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس بالکل سیدھاہے ،پانامہ میں جن فلیٹس کاذکرہے ان کی ملکیت شریف خاندان نے تسلیم کرلی ہے اب انہیں منی ٹریل کابتاناہے اب کسی کمیشن کی ضرورت نہیں بلکہ مقدمہ کے فیصلے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوکوئی ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ،شریف خاندان نے ثابت کرناہے کہ جائیدادکی خریداری کیلئے جورقم گئی وہ جائزتھی یانہیں تھی ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاپانامہ کیس لڑنے کیلئے تیارتھاتاہم کچھ ایسے واقعات ہوگئے کہ فیصلہ تبدیل کرناپڑا