Cloud Front

کینیڈا: پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ائیر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا

کینیڈا: پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ائیر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کی ٹیکسی کے دوران ائیر فرانس کا طیارہ ٹرمینل 3 پر کھڑا تھا طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا ہے

لاہور سے ٹورنٹو جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا
پروں کو معمولی نقصان ، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل

ٹورنٹو: لاہور سے ٹورنٹو جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 789ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کے طیارے سے جا ٹکرائی جس سے طیاروں کے پروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ایئر فرانس کا طیارہ ٹورنٹو کے پیئر سن انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل تھری پر کھڑا تھا کہ پی آئی اے کا طیار ہ ٹیکسی کے دوران اس سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے بعد مسافر وں کو سامان کے حصو ل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایئر پورٹ پرفلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پی آئی اے کے مسافر تین گھنٹے تک سامان کے لئے پریشان رہے