Cloud Front
Fawad Ch

(ن) لیگ کو وکیل نہیں قیادت بدلنے کی ضرورت ہے، تحریک انصاف

پانامہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔امید ہے کہ یہ کارروائی جلد سے ختم ہو جائے گی،فواد چودھری

اسلام آباد : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو وکیل نہیں قیادت بدلنے کی ضرورت ہے ۔ (ن) لیگ والے چاہتے ہیں کہ لوگ عدالتی کارروائی سے بے خبر رہیں ۔ پانامہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ یہ کارروائی جلد سے ختم ہو جائے گی ۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اب مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی عدالت میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس پیسے باہر منتقل کرنے کا ایک بھی ریکارڈ نہیں ہے پاکستان سے دبئی پھر قطر سے جانے والی رقم کا (ن) لیگ کے پاس کوئی ثبوت نہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے عدالت سے درخواست کی ہے کہ منی لاندرنگ اور فراڈ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل کیا جائے ۔

امید ہے عدالت یہ کارروائی جلد از جلد مکمل کرے گی ۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ لندن فلیٹس نیکسل اور نکسول نے 1993 میں خریدے تھے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کا خاندان 1995 سے اس فلیٹس کے مالک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ دادا کی جائیداد کا سارا حصہ پوتے کو کیسے مل گیا۔ (ن) لیگ والے چاہتے ہیں کہ یہ لوگ عدالتی کارروائی سے بے خبر رہیں اگر (ن) لیگ نے کیس کو چھپانا ہے تو وہ اس کیس کو فوجی عدالت میں کیوں نہیں لے جاتی ۔ پاکستانی عوام کا حق ہے کہ ان کو پانامہ کیس کا سارا پتہ ہو۔ یہ کیس آگے چلے گا تو عوام کو پتہ چلے گا کہ عوام سے کتنا فراڈ کیا گیا ۔ یہ لندن کے فلیٹس پاکستانی قوم کی امانت ہے یہ پیسہ واپس ملنا چاہئے ۔