Cloud Front
Fawad and Naeem Ul Haq

میڈیا ٹاک کی دوڑ،اتنی بھی جلد ی کیا تھی ،میرا انتظار کر لیتے،نعیم الحق اور فواد چوہدری الجھ پڑے

میڈیا ٹاک کی دوڑ،اتنی بھی جلد ی کیا تھی ،میرا انتظار کر لیتے،نعیم الحق اور فواد چوہدری الجھ پڑے،ڈاکٹر بابر اعوان نے معاملے کو رفع دفع کرادیا

اسلام آباد : میڈیا ٹاک کی دوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور فواد چوہدری الجھ پڑے، ڈاکٹر بابر اعوان نے معاملے کو رفع دفع کرادیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت میں وقفہ کے بعد ترجمان فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کی جبکہ تحریک انصاف کے دوسرے ترجمان نعیم الحق میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے پہنچے تو فواد چوہدری پہلے ہی میڈیا ٹاک شروع کررکھی تھی

جس پر انہیں غصہ آگیا سائیڈ پر کھڑے ہوگئے،میڈیا ٹاک کے اختتام پر نعیم الحق نے فواد چوہدری کو غصے میں کہا کہ اتنی بھی جلدی کیا تھی میرے آنے کا انتظار تو کرلیتے ،دونوں رہنماؤں کے الجھنے پر ڈاکٹر بابر اعوان درمیان میں کود پڑے اور معاملے کو رفع دفع کرادیا ۔عدالتی وقفہ کے بعد نعیم الحق غصے کی حالت میں اکیلے ہی سپریم کورٹ چلے گئے جبکہ فواد چوہدری اور دیگر رہنما بعد میں گئے