Cloud Front
Akshay Kumar

اکشے کمار سلمان خان کی فلم میں ہیرو بنیں گے

ممبئی: اس سال کی شروعات بڑی خبر کے ساتھ ہورہی ہے،بولی وڈ کا 2017کا بڑا اعلان یہ ہے کہ اکشے کمار نے سلمان خان اور کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،فلم 2018میں ریلیز کی جائے گی۔خبر تینوں بولی وڈ اسٹارز نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے،سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کرن جوہر اور سلمان خان کی مشترکہ پروڈکشن میں اکشے کمار ہیرو بنیں گے۔

اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹپر لکھا ہے کہ پروڈکشن کیلئے تینوں دوست یکجا ہوگئے۔کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹ میں غیر معمولی جوش و جذبہ کا اظہار کیا ہے، سلمان خان فلمز کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کیلئے بہت زیادہ پرجوش ہوں،جسے انوراگ کیشپ ڈائریکٹ کریں گے،فلم 2018 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم کا نام بھی تجویز نہیں کیا گیا۔اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلموں کے بارے میں بھی ٹوئٹ کیا ہے، اداکار نے اپنی نئی بائیوپک فلم کا اعلان بھی کیا ہے جسے انی کی بیگم ٹوئنکل کھنہ پروڈیوس کریں گی،اداکار سبھاش گئی کی فلم جولی ایل ایل بی 2 میں بھی نظر آئینگے،سلمان خان عید پر ریلیز ہونے والی ڈائریکٹر کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دکھائی دیں گے جبکہ کرن جوہر ان دنوں اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی کامیابی پر بے حد مسرور ہیں۔