Cloud Front
wahab riaz

وہاب ریاض کی گیند پر پیٹر ہینڈز کومب ہٹ وکٹ ہوگئے

شارٹ کھیلتے ہوئے ہینڈس کومب کا بیٹ وکٹوں کو چھو کر گیا جس پر تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا

سڈنی: پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے پیٹر ہینڈس کومب وہاب ریاض کی گیند پر ہٹ وکٹ ہو گئے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پیٹر ہینڈس کومب اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری بنانے کے بعد 110 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ وہاب ریاض کے آف سائیڈ یارکر کو پیچھے ہٹ کر اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں کامیاب بھی ہو گئے

لیکن کریز میں بہت زیادہ پیچھے ہٹنے کی وجہ سے ان کا بیٹ وکٹوں کے بہت قریب سے گزرا اور گیند کھیلنے سے قبل ہی لیگ اسٹمپ کی بیلز گر گئیں، بیٹسمین شاٹ کھیلنے کے بعد رن لینے کو لپکے تو وکٹ کیپر سرفراز احمد نے امپائر سے آؤٹ کی اپیل کر دی، ایکشن ری پلے سے بھی یہی ظاہر ہوا کہ بیٹ وکٹوں کو چھو کر گیا تھا جس پر تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔