Cloud Front
Saqib Nisar

چیف جسٹس کا ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں کام کرنیوالی کم سن بچی طیبہ پر تشدد کا نوٹس

رجسٹرار اسلام آباد ہا ئیکورٹ سے 24 گھنٹوں میں تشدد اور سمجھوتے بارے رپورٹ طلب

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں کام کرنے والی کم سن بچی طیبہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے اور رجسٹرار اسلام آباد ہا ئی کورٹ سے 24 گھنٹوں میں تشدد اور سمجھوتے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کے گھر میں کام کرنے والی کم سن بچی طیبہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے اور رجسٹرار ہائی کورٹ سے 24 گھنٹوں میں تشدد اور صلح کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے بچی پر ہونے والے تشدد کا نوٹس میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں پر لیا ہے۔