Cloud Front

وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے لئے دو کمیٹیز تشکیل

اسلام آباد:‌ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے لئے دو کمیٹیز تشکیل دے دیں۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسران پر مشتمل ہوں گی۔
دیگر افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاء الاسلام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سرور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان شامل ہوں گے۔
کمیٹیوں کے قیام کا مقصد ان دو اہم کیسز میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانا اور حقائق کی چھان بین ہے۔
واضح رہے کہ 2008میں شروع کیے گئے خانانی اینڈ کالیا کیس کی تفتیش سابقہ دورِ حکومت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی اور اس کیس کا سارا ریکارڈ ضائع کر دیا گیا۔
ایگزیکٹ کیس کے معاملے میں تفتیشی افسر کی بیماری کی وجہ سے معاملے کی تفتیش متاثر ہوئی۔