Cloud Front

اوباما گوانتانا موبے کے4قیدی سعودیہ منتقل کرسکتے ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما عہدہ صدارت کے منصب سے جاتے جا تے ایک اور ٹرمپ مخالف اقدام کرسکتے ہیں اور یہ اقدام گوانتاناموبے کے4 قیدیوں کی سعودی عرب منتقلی کا اعلان ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک امریکی عہدیدارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما 24 گھنٹوں کے دوران گوانتانامو بے جیل کے چار قیدیوں کی سعودی عرب منتقلی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

.موجودہ امریکی صدر اوباما جاتے جاتے ٹرمپ مخالف اقدام کو عمل جامہ پہنانا چاہتے ہیں دوسری جانب امریکی ریاست ورجینیا کے فوجی مرکز میں مسلح افواج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے انہوں نے ملکی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کے کردار کو بھی سراہا۔