Cloud Front

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ارجن کپور کا جم مسمار کردیا

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے گھر میں بنائے ہوئے غیر قانونی جم کو مسمار کردیا۔گزشتہ دنوں نوجوان اداکار ارجن کپور کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی طور پر گھر میں قائم جم بنانے پر نوٹس جاری کیا تھا لیکن اب اس معاملے میں میونسپل کارپوریشن نے بڑی کارروائی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹارارجن کپور کو بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) نے گھر میں بغیر اجازت جم بنانے پر کئی نوٹسزجاری کیے تھے تاہم اداکار کی جانب سے کسی قسم کا جواب نہ دینے پر گزشتہ روز بی ایم سی نے ممبئی کے علاقے جوہو میں اداکار کے گھر میں قائم جم کومسمار کردیا جب کہ اداکار نے بی ایم سی کی کارروائی پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔