Cloud Front
Australia vs Pakistan

آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز :5 کھلاڑی سڈنی پہنچ گئے

کینگروز کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریزکا پہلا ایک روزہ مقابلہ 13 جنوری کوبرسبین میں ہوگا

سڈنی: آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی سڈنی پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا سے ون ڈے سیریزکیلیے 5 کرکٹرزشعیب ملک، عمر اکمل، عماد وسیم، محمد عرفان اورحسن علی سڈنی پہنچ گئے ہیں، لاہور سے براستہ دبئی روانہ ہونے والے کھلاڑیوں نے وہاں پہلے سے موجود کپتان اظہر علی، شرجیل خان، بابر اعظم، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض اور راحت علی کو جوائن کر لیا، سڈنی ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق، یونس خان، سمیع اسلم، یاسر شاہ، سہیل خان اورعمران خان وطن واپس آ جائیں۔کینگروز کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریزکا پہلا ایک روزہ مقابلہ 13 جنوری کوبرسبین میں ہوگا۔