Cloud Front
PCB

پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف انڈر 16ٹیم کا اعلان کردیا

3 ٹی ٹونٹی،3 ایک روزہ میچوں کی سیریز یو اے ای میں کھیلی جائے گی ،عارش علی خان کپتان ہونگے ، پی سی بی

لاہو: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف یو ای اے میں کھیلی جانے والی تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان انڈر16ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق تین ٹی ٹونٹی اورتین ایک روزہ میچوں کی سیریز یو اے ای میں آئی سی سی اکیڈیمی گراؤنڈ پر کھیلی جائے گی جس میں پاکستان انڈر16اور آسٹریلیا انڈر16ٹیمیں آمنے سامنے ہوگی۔

شیڈول کے مطابق تین ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ9جنوری ، دوسرا میچ 11جنوری اور تیسرا میچ13جنوری 2017ء کو جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ15جنوری،دوسرا میچ16جنوری اور تیسرا میچ18جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ پاکستان انڈر15-16رکنی ٹیم میں عارش علی خان(کپتان)محمد طلحہ، زیاد خان، ثاقب جمیل، عبدالہادی، زین بن فاروق(وکٹ کیپر)مہران ممتاز، معین پرویز، محمد عمران، عبداللہ منظور اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ ٹیم انتظامیہ میں ٹیم منیجر اور کوچ تیمورخان، اسسٹنٹ کوچ سرور خان، ٹرینر عمران اللہ، فزیو افتخار ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔