Cloud Front
Bilawal Bhutto

پیپلز پارٹی نے زرداری اور بلاول کے الگ الگ نشانات پر الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کر دی

دونوں رہنما صرف ’’تیر‘‘ کے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے، ترجمان بلاول ہاؤس

کراچی : ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریز کے صدر آصف علی زداری کے الگ الگ نشانات پر الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری تیر کے نشان پر ہی ضمنی انتخاب لڑیں گے۔ جمعرات کے روز ترجمان بلاول ہاؤس کراچی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری دو مختلف نشانات پر ضمنی انتخابات لڑنے کی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی دونوں رہنماؤں میں انتخابی نشانہ کے حوالے سے کوئی اختلاف ہے۔ ضمنی انتخابات میں بلاول اور آصف علی زرداری تیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ دونوں رہنماؤں کو تیر کا نشان الاٹ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے۔