Cloud Front
High Court

لاہورہائیکورٹ کا سرکاری محکمہ جات کو فون کرنے اور ان محکمہ جات سے کام نکلوانے کے انکشاف کا نوٹس

لاہورہائیکورٹ کا سرکاری محکمہ جات کو فون کرنے اور ان محکمہ جات سے کام نکلوانے کے انکشاف کا نوٹس

محکمہ جات کو ہائی کورٹ کے نام پر ٹیلی فون کرنے اور کام کرنے سے سختی سے رروک دیا

لاہور: لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے نامعلوم افراد کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے نام پرسرکاری محکمہ جات کو فون کرنے اور ان محکمہ جات سے کام نکلوانے کے انکشاف کے بعد سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے محکمہ جات کو ہائی کورٹ کے نام پر ٹیلی فون کرنے اور کام کرنے سے سختی سے رروک دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رجسٹرار لاہورہائیکورٹ نے اس سلسلے میں پنجاب بھر میں واقعہ سرکاری محکمہ جات کو ایک مراسلہ بھجوادیا ہے جس میں ان محکموں کے سربراہان کو ہائی کورٹ کے نام پرکام کرنے سے منع کردیا ہے