Cloud Front

گرینڈ حیات ہوٹل کیس ، دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ سامنے آگیا

اپارٹمنٹس کی تفصیلات اور مالک کے نام کی تفصیلات جمع کروائیں جائیں،تفصیلات

اسلام آباد: گرینڈ حیات ہوٹل کیس ، دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ حیات ہوٹل کی لیز منسوخی کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تحریری دستاویزات مظر عام پر آگئی۔فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل اپارٹمنٹس کی تفصیلات اور مالک کے نام کی تفصیلات جمع کروائیں جائیں جبکہ اپارٹمنٹ کتنے میں بیچا گیا اور واجب الادا رقم سے متعلق تمام تر ریکارڈطلب عدالت نے طلب کر لیا فیصلے کے مطابق سی ڈی اے چئیرمین کو آئندہ سماعت پر ایفی ڈیوٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا ۔کیس سے متعلق سی ڈی اے کے وکیل کاشف ملک تمام دلائل مکمل کر چکے ہیں کیس کی سماعت 9 جنوری کو ہو گی۔