Cloud Front
Shah Rukh Khan

شاہ رخ ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر نظر آئینگے

بالی ووڈ اسٹار جلد ٹی وی پر ٹاک شو کی میزبانی کریں گے، بھارتی میڈیا

ممبئ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے سال میں ایک ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کی حامی بھر لی ہے۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے کیرئیر کا ا?غاز ٹی وی ڈرامے’’فوجی‘‘ سے کیا تھا لیکن جلد ہی 1992 میں فلم نگری میں قدم رکھا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تاہم اب ایک بار پھر کنگ خان کو ٹی وی کی یاد ستانے لگی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ نے ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کافیصلہ کرلیا ہے اور نئے سال میں ٹی وی شو کا میزبان بننے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد رواں سال جون میں بالی ووڈ سپر اسٹار ٹاک شو کرتے نظر آئینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کوعالمی سطح کے فارمیٹ کے مطابق کیا جائے گا جس کی تیاریوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے تاہم اب تک ٹاک شو کا نام تجویز نہیں کیا جاسکا۔