Cloud Front

پا ک سر زمین پارٹی کی 29جنوری کو جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم عروج پر!

پا ک سر زمین پارٹی کے تحت 29جنوری کو جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع ،عوام کا جوش وخروش عروج پر

کراچی : پا ک سر زمین پارٹی کے تحت 29جنوری 2017بروز اتوار کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے اورجلسے کے حوالے سے عوام میں زبردست جوش خروش پایا جارہاہے۔ اس سلسلے میں پی ایس پی کے تحت چاندنی پارکنگ گراؤنڈ نیوٹاؤن اور آرام باغ عید گاہ پارک بر نس روڈپرجنرل وررکز اجلاس منعقد کئے گئے جس میں پی ایس پی کے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئر مین وسیم آفتاب ، سیکریٹری انفارمیشن افتخار عالم اور نیشنل کونسل کے اراکین ،دلاور خان، سیف یار خان، آصف حسنین ، ڈاکٹر یاسرر،عاصم اشتیاق اور میر عتیق تالپور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جنرل ورکرز اجلاس میں خواتین، بزرگ،بچوں اور نوجوانوں سمیت مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت ۔

پی ایس پی سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمدنے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پاکستان کے فرسودہ سیاسی نظام میں روایتی سیاسی جماعتوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں اور پی ایس پی اور اس کی قیادت ہی پاکستانی عوام کی حقیقی ترجمان ہے جس سے عوام اور آنے والی نسلوں کی امیدیں وابسطہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم امن کا پیغام لیکر ملک بھر کی عوام کے پاس جا رہے ہیں،ہم اتحاد، یکجہتی، بھائی چارہ او رامن ومحبت کے جذبے کوپروان چڑھانے کیلئے آئے ہیں، ہمیں لاشوں اور اسلحے کی سیاست نہیں کرنی ،ہمیں اگراپنے شہر کو تباہ ہونے سے بچانا ہے تو اپنے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیاروں کے بجائے کتابیں اورقلم دینا ہوگا تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں ۔

انہوں نے کہاکہ 29جنوری ہونے والے جلسے میں عوام سے اپیل کی وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں او راپنے آنے والی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ پی ایس پی کے وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے کہا کہ وطن پرستی کے جذبے سے سرشار ہو کر پی ایس پی میں کام کریں اور پارٹی قیادت کے پیغام کو عوام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ 29جنوری کے ہونے والے جلسۂ عام میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے ہونے کا احساس دلائے۔اس موقع دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات اظہار کیا۔