Cloud Front
Najam Sethi

ویسٹ انڈیز کا 2ٹی 20میچوں کیلئے سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پاکستان لانے اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو دو ٹی 20میچوں کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنے سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جورواں ماہ کیربین ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے اٹھائے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر رضا راشد کے مطابق پی سی بی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پاکستان لانے اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفد میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے آفیشلاورسیکیورٹی حکام شامل ہونگے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹاسک فورس فار پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک بھی وفد کے ساتھ 27جنوری کو پاکستان آئیں گے جنہیں لاہور میں مجوزہ طور پر منعقد کئے جانیوالے دو ٹی 20میچوں کے انعقاد کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو مارچ میں دو ٹی 20میچ کھیلنے کیلئے مدعو کیا ہے