Cloud Front
muzzafarabad

مظفر آباد میں بارش کا سلسلہ4 روز میں داخل ،زمینی رابطہ بھی منقطع

آزاد خطہ میں مزید 2 دن بارش اور برفباری جاری رہے گی ،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

مظفرآباد : ملک بھر کی طرح آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں بارش کا سلسلہ 4روز میں جاری سردی کی شدت میں اضافہ رابطہ سڑکیں بند بجلی کا نظام درہم برہم دیہی علاقوں میں برفباری کے باعث مظفرآباد سے زمینی رابطہ 5روز سے مقتع عوام کو شدید مشکلات کا سامنا محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 24گھنٹے بارش او ر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے حکومتی نمائندے گدھے کے سر میں سینگھ کی طرح غائب دارلحکومت مظفرآباد میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل سیوریج لائنیں بند تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں طویل خشک سالی کے بعد بارشوں کا سلسلہ تو شروع ہوا

جو 4روز میں داخل وادی نیلم ، کیل ، اٹھقام ، کرن ، کٹن،میں تین فٹ تک برفباری پڑ چکی ہے جبکہ مزید کا سلسلہ جاری ٹیلیفونک اور بجلی کی تارین ٹوٹنے سے متحدہ دیہات گزشتہ 5روز سے اندھیرے میں ڈوب گئے محکمہ برقیات یا دیگر ادارے بجلی کی سپلائی بحال نہ کرسکے جبکہ شاہراہ نیلم ، کمسر ، ماربل ، دیولیاں کے مقام سے مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند جبکہ مظفرآباد تا ایبٹ آبا د حکومتی بے بسی اور نااہلی کے باعث لوہار گلی کے مقام سے ٹریفک کے لئے بند صدن گلی باغ ، راولپنڈی تا مظفرآباد کوہالہ کے مقام سے جزوی طور پر ٹریفک کے لئے بند جہاں عوام مسافر اپنی مدد آپ وقفے وقفے سے سڑکیں بحال کرنے میں مصروف ہیں محکمہ شاہرات کی جانب سے مختلف مقامات پر کھڑی ہیوی مشینری ، ڈیزل ، پٹرول نہ ہونے کے باعث عوا م کے لئے کارآمد ثابت نہ ہوسکی مظفرآبا د کے دیگر دیہی علاقے گزشتہ 5روز سے دارلحکومت مظفرآباد سے زمینی رابطے منقتع ہونے کے باعث تقریبا ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد مشکلات میں پھنس چکے ہیں جبکہ حکومت یا حلقہ امیدوار امداد کے بجائے اسلام آباد کی طرف غائب ہو چکے ہیں جبکہ عوام نے شدید احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ۔