Cloud Front
Putin

روس کا پاکستان کی جانب جھکاؤ بھارت کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوگا ، بھارتی اخبار

نئی دہلی: بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ روس کا پاکستان کی جانب جھکاؤبھارت کی سلامتی کے لیے دھچکا ثابت ہوگا، چین کی طرح روس بھی ہر معاملے پر پاکستان کی سن رہا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق ستائیس دسمبر کو ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں روس، چین اور پاکستان نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار لکھتے ہیں کہ روس کا پاکستان کی طرف جھکاؤ اور پاکستان، چین اور روس کے تعلقات کا نیا پہلو بھارت کے لیے مایوسی کا سبب ہے۔اخبار کے مطابق روس کی سفارتی کوشش جاری ہے کہ افغانستان میں داعش سے نمٹنے کے لیے طالبان کا استعمال کیا جائے جو روس اور بھارت تعلقات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، روس پاکستان کے معاملے میں بھارت کے موقف کو بھی ہر بار مسترد کرچکا ہے۔