Cloud Front
Asim Bajwa

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

خطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو
تھامس ڈریو نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی تعریف کی
دہشتگردی کیخلاف تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین لاقوامی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

ادھر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہیں ۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باوجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے لیکن دہشتگردی کیخلاف تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری کا تعاون اہمیت کا حامل ہے