Cloud Front

آرمی چیف کی پاکستانی باکسر محمد وسیم سے ملاقات ، شاندار کارکردگی پر تعریف

پاکستانی نوجوان کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، محمد وسیم بہترین مثال بنیں گے ، جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے جس میں آرمی چیف نے شاندار کارکردگی پر باکسر کی تعریف کی۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلائی ویٹ چمپئن محمد وسیم نے جی ایچ کیومیں ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے محمد وسیم کو بہترین پر فارمنس اور کامیابیوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی نوجوان کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستانی نوجوان کے لیے باکسر محمد وسیم مثال بنیں گے۔مبصرین کا خیال ہے کہ اس ملاقات اور کھیلوں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توجہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم پر امن سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں ،اس سے قبل سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف بھی کھیلوں میں خصوصی توجہ لیتے تھے اور ملک میں کھیلوں کے رجحان کو بڑھانے میں کاردار ادا کرتے رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ جب شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف دو چھکے مار کر میچ جیتا تھا تو راحیل شریف نے انہیں بلا کر داد دی تھی۔