Cloud Front
Younas khan

میرے مستقبل کا انحصار ٹیم کی ضرورت پر ہوگا، یونس خان

میری جسمانی حالت بہترین ہے،میں اب 10 ہزار رنز کے بہت قریب ہوں یہ پاکستان کیلیے بڑی کامیابی ہوگی، سینئر بیٹسمین

سڈنی: سینئر پاکستانی بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ میرے مستقبل کا انحصار ٹیم کی ضرورت پر ہوگا۔یونس خان کا کہنا ہے کہ میں کسی کو ’ سرپرائز ‘ دینا نہیں چاہتا کہ اچانک سامنے آکر کہوں میں جارہا ہوں یا میں آئندہ 5 برس تک کھیلوں گا، اس کا دارومدار میری ٹیم پر ہوگاکہ وہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں، میں اس حوالے سے بورڈ کے ساتھ رابطے میں رہوں گا، اسی کے بعد فیصلہ کروں گا کہ آگے مجھے مزید کتنے وقت تک کھیلنا ہے۔یونس خان کا کہنا تھا کہ ابھی میری جسمانی حالت بہترین ہے، میں اب 10 ہزار رنز کے بہت قریب ہوں اور یہ کسی بھی پاکستانی کیلیے بہت بڑی کامیابی ہوگی، یونس نے خود کو پاکستان عظیم ترین بیٹسمین کہلوانے سے بھی انکار کردیا، واضح رہے کہ دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے یونس کو اب محض36رنز درکار ہیں۔