Cloud Front
salman khan

سلمان خان اوم پوری کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے

اوم پوری نے سلو میاں سے فلم ’’رام بھجن زندہ باد‘‘ کی تشہیر کے لیے بگ باس میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان لیجنڈری اداکار اوم پوری کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے۔لیجنڈری اداکار اوم پوری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جس کے باعث فلم نگری کا ایک درخشاں باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا،لیجنڈری اداکار بھارتی معاشرے کی برائیوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے اور ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کئی آرٹ فلموں میں بھی کام کیا۔

اوم پوری انتقال سے قبل بھی بھارتی معاشرے کے سیاہ چہرے سے اپنی اداکاری کے ذریعے پردہ چاک کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے اور دلت خواتین کے ساتھ ظلم وستم اور جنسی زیادتی کے واقعات پر مبنی فلم ’’رام بھجن زندہ باد‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلم کو اگلے ماہ نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا اور اس کی تشہیر کے لیے کل ہی انہوں نے سلمان خان سے ان کے مقبول رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ سیزن 10 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سلو میاں نے فوراً حامی بھرتے ہوئے جلد ہی شو میں بلانے کی یقین دہانی کرائی لیکن زندگی نے لیجنڈری اداکار سے وفا نہ کی۔