Cloud Front
UNO

اسرائیل کا اقوام متحدہ کی فنڈنگ میں 60لاکھ ڈالر کٹوتی کا اعلان

یروشلم: سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیل نے اقوام متحدہ کی فنڈنگ میں کٹوتی کا اعلان بھی کردیا ہے۔اس بات کا اعلان اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کو دی جانے والی فنڈنگ میں 60لاکھ ڈالر کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان میں سے زیادہ تر ادارے اسرائیل مخالف ہیں۔ ان اداروں میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کمیٹی بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسرائیل کے غیر معقول بات ہوگی کہ جو ادارے ہمارے خلاف کام کریں ہم ان کی فنڈنگ بھی کریں۔واضح رہے کہ 23دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد پاس کی تھی، جس میں اسرائیل کی جانب سے آبادکاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔